شوبز پر راج کرنے والے معروف پاکستانی اداکار نےدکان کھول لی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار اورنگزیب لغاری جو پی ٹی وی کے ہر دوسرے ڈرامے میں کام کرتے تھے اس کے علاوہ کئی فلموں میں بھی نظر آے ، شوبز میں کام نہ ملنے کے سبب شوبز کی رنگین اور حسین دنیا چھوڑ کر فرنیچر کی دکان کھول کر روٹی کمانے لگے ۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ سابق صدر پاکستان فاروق لغاری کے قریبی رشتے دار ہیں –
سرکاری ٹی وی کے لیجنڈ اداکار اورنگزیب لغاری نے اپنے حالیہ انٹرویوز میں کام نہ ملنے کا شکوہ بھی کیا۔اداکار کا بتانا ہے کہ چونکہ شوبز انڈسٹری 70 سے 80 فیصد لاہور سے کراچی منتقل ہو گئی ہے اسی لئے ان کے پاس کام کے مواقع بہت کم ہیں۔اورنگزیب لغاری کا کہنا ہے کہ وہ بھی کام کے سلسلے میں کراچی میں منتقل ہوئے تھے مگر وہاں انہیں کام سے متعلق خاص مواقع میسر نہیں آئے اسی لئے وہ دوبارہ لاہور شفٹ ہو گئے۔ان کا کہنا تھا کہ نہ اب ا نہیں ڈراموں کی آفر ہوتی ہے اور نہ ہی کام ملتا ہے، اس فیلڈ کو اب ہماری ضرورت نہیں رہی۔اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ آج ڈرامہ انڈسٹری پر نوجوان نسل نے اپنا تسلط قائم کرلیا ہے اور لوگ ان ہی کو دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں –
اورنگزیب لغاری نے بتایا کہ وہ زمیندار فیملی سے تعلق رکھتے ہیں مہنگائی کے سبب ان کا گزارا روز بروز مشکل ہوتا جا رہا تھا، پہلے تو وہ زمین بیچ کر گزارا کرتے رہے مگر کیوں کہ اب آنے والا وقت مزید کڑا معلوم ہو رہا ہے اسی لئے انہوں نے فرنیچر کا کاروبار کرنے کا ارادہ کیا ہے۔اورنگزیب لغاری کا انٹرویو میں کہنا ہے کہ دعا کریں کہ ان کا کام چل پڑے تاکہ وہ رزق کی پریشانی میں مبتلا نہ ہوں ۔

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ