شناختی کارڈ کا ایڈریس تبدیل کروانے والوں کے لیے خوشخبری

پاکستان میں جو کام لمبی لمبی قطاروں میں لگ کر ہوتے ہیں ان میں سے ایک اپنا شناختی کارڈ بنوانا بھی شامل ہے مگر اب نگران حکومت عوام کے لیے ان مسائل کو احسن طریقے سے حل کررہی ہے -آج اس میں ایک اور پیش رفت ہوئی -نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی نے شناختی کارڈ پررہائشی پتہ تبدیل کروانے کے لیے اقدامات کا اعلان کر دیاہے جس سے ہر شہری چٹکیوں میں اپنا کام کروا سکے گا ۔

تفصیلات کے مطابق ایسے افراد جو اپنی رہائش تبدیل کرچکے ہیں یا اب دوسرے شہروں میں سکونت پذیر ہیں ان کے لیے نادرا کی جانب سے موجودہ پتہ تبدیلی کی درخواست پر کارروائی کو انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے۔نادرا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پتہ تبدیل کروانے کے لیے ضروری دستاویزات مثلا کرایہ نامہ، اسی پتہ پر اپنے یا خاندان کے کسی فرد کے نام پر یوٹیلٹی بل، یا اسی پتہ پر خاندان کے کسی فرد کا شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور موجودہ پتہ درست کرائیں۔

حکومت کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لیے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے قریبی نادرا رجسٹریشن سنٹر تشریف لائیں ، لوکیشن کی رہنمائی کے لیے نادرا کی رہبر موبائل ایپ سے مدد لی جاسکتی ہے۔اس کے علاوہ موبائل ایپ ’پاک آئی ڈی‘ بھی آپ کی مدد کرسکتی ہے۔اس سے پہلے والد کے شناختی کارڈ کے مطابق ہی اسی شہر سے بچوں کے شناختی کارڈ بنائے جارہے تھے –

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور