شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان

ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کی پیش گوئی کر دی گئی، ژالہ باری کا بھی امکان ہے- لیکن پنجاب میں تاحال سموگ شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کرنے والی ہے کیونکہ ان سموگ کے ساتھ ساتھ دھند بھی اس میں شامل ہوگئی جس سے ائیر کوالٹی انڈکس مزید بڑھے گا – نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج رات شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ اولے پڑنے کا بھی امکان ہے۔ جس کے بعد ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا –

دوسری جانب کراچی میں موسم سرما کا آغا زہو گیا جہاں گزشتہ شب ، کراچی کا درجہ حرارت 15.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر کے مہینے میں درجہ حرارت مزید گرے گا اور خنکی مزید بڑھے گی۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا