-شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے نزدیک دھماکہ؛2 جوان شہید

پاک فوج کے خلاف وطن دشمن عناصر کے حملے جاری ہیں اور ہماری بہادر فوج دلیری کے ساتھ ان دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہے اور اپنی جانوں کا نزرانہ دے کر ارض پاکس کو ان ناسوروں سے بچارہی ہے -آج دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کو اپنا ہدف بنایا -شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے نزدیک دھماکہ ہوا ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی مواد کے دھماکے میں 2 جوان شہیدہوگئے۔شہدا ءمیں 33 سالہ لانس نائیک احسان بادشاہ اور 30 سالہ لانس نائیک ساجد حسین شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن کیا جارہا ہے، پاک فوج کی جانب سے ایک بار پھر عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ ہمارے بہادر جوان پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں،جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

Related posts

ممبئی حملہ کیس میں30 سال سے قید محمد علی عرف منا جیل میں مارا گیا

پاکستان میں 26 سال سے مقیم بھارتی شہری اور را کا ایجنٹ پکڑا گیا

سیشن جج کو بازیاب کروایا گیا ؛تاوان دینے کی خبر جھوٹی ہے : بیرسٹر سیف