شریف برادران کو کوئی نہیں سنے گا، ان کی دکان بند ہو چکی ہے؛پرویز الہی

عمران خان کے ساتھ جو چند افراد چٹان کی طرح ساتھ کھڑے ہیں ان میں سے ایک پرویز الہی بھی ہیں -ان کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ جلد پارٹی کو چھوڑ جائیں گے مگر سب کے دعوے غلط ثابت ہوئے اور پرویز الہی نہ صرف کپتان کے ساتھ کھڑے ہیں بلکہ عدالتوں میں جاندار بیان دے کر ان بھگوڑے پی ٹی آئی رہنماؤں کو شرمندہ بھی کررہے ہین جو کہ رہے تھے کہ پرویز الہی پارٹی کے ساتھ مخلص نہیں اور جلد دوسروں کے ساتھ مل جائیں گے –
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے کہاہے کہ شریفوں کی انتخابات میں دھاندلی کرنا بھول ہے،کوئی انتخابات میں دھاندلی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ پرویز الٰہی نے نواز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ یہ جو آگئے ہیں نیلسن منڈیلا اپنے بھائی سے مہنگائی کا حساب لیں،مہنگائی میں اتنا اضافہ ہوا کہ لوگ خودکشی پر مجبور ہو گئے ہیں، یہ انوکھا پاکستان ہے جہاں لوگوں نے نیلسن منڈیلا کے آنے پر خودکشیاں کی ہیں۔

پرویز الہی نے نون لیگ کو چیلینج کرے ہوئے کہا کہ جو یہ سارا کچھ کررہے ہیں ان کو الیکشن میں پتہ چل جائے گا، ان کاکہناتھا کہ سپریم کورٹ کا انتخابات کیس سے متعلق بنچ بننا ملک کیلئے بہتر ہے،سپریم کورٹ کی وجہ سے انتخابات کی تاریخ آ جائے گی۔ انھوں نے پی ٹی آئی پر پانبدیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان سختیوں کے بعد عمران خان کی سیاسی شہرت میں اضافہ ہوا ہے،شریف برادران کو کوئی نہیں سنے گا، ان کی دکان بند ہو چکی ہے۔

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز