شرمناک شکست کے بعد ٹیم کے کھلاڑیوں کی تنخواہیں کم کرنے پر غور

قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کھلاڑیوں کو اے بی اور سی کیٹیگری میں لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ دی جارہی تھی تاکہ یہ ملک کے لیے کچھ بڑا کریں مگر انھوں نے دوستی یاری اور تعلق واسطے میں اپنا ہی بیڑہ غرق کرڈالا اور 25 کروڑ عوام جو ان کی کامیابیوں کے لیے دعائیں کرتی ہے دکھی کردیا اور ان کی بددعائیں لیں –

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ پہلے مرحلے میں اچھی پرفارمنس نہ رکھنے والے قومی کرکٹرز کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی ہوگی اور کئی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ہاتھ دھونا پڑیں گے اس کے علاوہ 6 کھلاڑیون کو ٹیم سے مکمل ڈراپ کردیا جائے گا کیونکہ اب عوام ان کی گراؤنڈ میں شکل نہیں دیکھنا چاہے گی ۔قومی کرکٹرز کو گزشتہ برس یکم جولائی سے 3 برس کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا تاہم اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ کا از سر نو جائزہ لیا جا رہاہے۔قومی ٹیم ایشیاکپ، آئی سی سی ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بری طرح ناکام رہی، اس سے قبل پاکستان ٹیم دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی ناکام رہا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹرز نے ذکا اشرف کے دور میں دباؤ ڈال کر اپنے معاوضوں میں اضافہ کروایا تھا تاہم معاوضوں میں اضافے کرانے کے بعد قومی ٹیم پچھلے دور میں ایشیا کپ اور آئی سی سی ورلڈکپ میں ناکام رہی۔ذکا اشرف کے دور میں جو معاوضے بڑھائے گئےاب قومی کرکٹرز کے معاوضوں اور کھلاڑیوں کوکنٹریکٹ میں برقرار رکھنے کے حوالے سے فیصلے ہوں گے۔اس کے علاوہ مینجمنٹ میں بھی کئی سفارشیوں کی چھٹی ہونے کا امکان ہے جن کی وجہ سے ٹیم اس حال تک پہنچی ہے –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی