راولپنڈی اور ملتان ٹیسٹ کے بعد کراچی ٹیسٹ میں بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور یوں پاکستان اپنی ہی سرزمین پر تینوں ٹیسٹ ہار گیا -انگلینڈ نے تینوں میچز میں ثابت کیا کہ وہ اس وقت دنیا کی سب سے بہترین ٹیم ہیں یہی وجہ ہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی دونوں ورلڈ کپ ٹرافیاں ان کے پاس ہیں –
نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں کلین سوئپ کر دیا ہے، مہمان ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیئے گا 167رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ہے،واضح رہے کہ پاکستان کو پہلی بار ہوم
سیریز میں کلین سوئپ ہوا ہے۔�اس سے پہلے پاکستان آسٹریلیا سے 1960 میں 2-0 سے سیریز ہارا تھا – تاہم 3 صفر سے پاکستان کو 75 سال کی تاریخ میں پہلی بار شکست ہوئی ہے – �