شدید بارش نے ایک بار پھر کراچی کو ڈبو دیا

کراچی اور سندھ میں بارشوں کے پانچویں سپیل نے تباہی مچا دی 30 سال سے برسر اقتدار رہنے والی سندھ سرکار کے سندھ میں لوگوں کے گھرںپانی میں ڈوبے ہوئے ہیں لوگوں کا سامان بری طرح برباد ہورہا ہے اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں

کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا، بہادر آباد، قائد آباد، ملیر، ماڈل کالونی، ایئر پورٹ، قائد آباد، کلفٹن، ڈیفنس، کورنگی اور ملحقہ علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے بارش کے سبب لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے- تمام افراد اپنے گھر میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں -دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے جنوب مشرق میں بارش برسانے والے بادل بن رہے ہیں، ہوا کے کم دباؤ کی شدت تاحال برقرار ہے، ہوا کا کم دباؤ وسطی اور مغربی سندھ پر موجود ہے اور آج شام تک وقفے وقفے سے تیز کا بارش کا امکان ہے۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا