پاکستان میں اس وقت موسم کی صورتحال یہ ہے کہ کہیں گرمی کی شدت سے لوگوں کی اموات رپورٹ ہورہی ہیں تو کہیں موسلادھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے -محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر برقرار رہنے اور مقبوضہ کشمیر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔شدید بارشوں کے سبب پاکستان کے 3 بڑے دریا ؤں میں پانی کی بڑی
مقدار آنے سے دریا بھر گئے -وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ رواں ہفتے شدید بارشوں کی وجہ سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
اتوار کو وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے ٹویٹ کیا کہ آج سے 30 جون تک ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے موجودہ شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔