پشاور دھماکے کے بعد سیکیوریٹی اداروں نے دہشت دردوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا -پاکستان کے مختلف شہروں میں پولیس اور دوسرے ادروں نے خفیہ اطلاعات پر چھاپے مار کر مختلف افراد کو گرفتار کرلیا – ایسی ہی ایک کاروائی صوابی میں کی گئی -خیبرپختونخوا پولیس کی کاروائی میں کمانڈر سمیت 2 دہشتگردہلاک ہو گئے جبکہ 4 کو زندہ پکڑ لیا گیا۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس نے صوابی ہنڈ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، دہشتگردوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کیاگیا۔
ڈی پی او صوابی نے کہاکہ آپریشن میں انتہائی مطلوب 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ 4 کو گرفتارکرلیاگیا،ہلاک دہشتگردوں میں کمانڈر اظہار عرف شیراز اور زینت ثاقب شامل ہیں،دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا۔ڈی آئی جی کاکہناہے کہ آپریشن میں 5 کلو بارود،9 دستی بم، 18 الیکٹرک ڈیو نیٹرز،2 کلاشنکوف و دیگر آلات برآمد ہوئے، ڈی آئی جی کامزید کہناتھا کہ ہلاک دہشتگرداظہار کی سرکی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی ،دہشتگرد اظہار دہشتگردی کے 6 سے زیادہ مقدمات میں مطلوب تھا۔
اس کے علاوہ کراچی میں بھی پولیس نے شہر میں چھپے شرپسندوں کو گرفتار کرنے کے لیے ریڈ کیا -ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ سپر ہائی وے دھنی بخش گوٹھ میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا جس کے دوران 2 کلاشنکوف، 4 دستی بم اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد کر لیں۔