رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوگیا ہے اور لوگ اب شب قدر کی طاق راتوں میں تلاش کے لیے خود کو دنیا کے کاموں سے دور کرکے مساجد یا گھروں میں اعتکاف کے لیے بیٹھیں گے -اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں گے اور اپنے اہل و عیال کی خریر و برکت کی دعا کریں گے –
دنیا بھر کے لاکھوں فرزندان اسلام کل اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے،انتظامات مکمل کر لیے گئے۔رمضان المبارک کے آخری عشرہ کا ایک روز بعد آغاز ہورہا ہے۔20رمضان المبارک بمطابق کل 11اپریل بروز منگل کو لاکھوں فرزندان اسلام نماز مغرب سے قبل مسنون اعتکاف بیٹھیں گے اس سلسلے میں ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے کے لئے خصوصی انتظامات جاری کیے گئے ہیں گھروں اور مساجد میں خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔ محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں بھی ہزاروں افراد اعتکاف میں بیٹھے ہیں۔اس مقصد کے لیے ہر شخس اپنے آپ کو گھرولوں یا دوستوں سے الگ کرلیتا ہے اور کپڑوں کے ذریعے چھوٹے چھوٹے کیبن نما کمرے بنا لیے جاتے ہیں -اس طرح اللہ کے یہ نیک بندے دس روز ذکرخدا میں بسر کرتے ہیں – پاکستان میں داتا دربار میں 1700 جبکہ بادشاہی مسجد میں 700 افراد اعتکاف بیٹھیں گے -اعتکاف کے لیے سب سے زیادہ افراد پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکریٹریٹ منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن میں بیٹھیں گے –