وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے حوالے سے ہیکرز کو چیلنج دے دیا۔
شبلی فراز صاحب نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کی
اس گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ہیکرز کو کھلا چیلینج دیا جائے گا کہ وہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک کرکے دکھائیں۔
ان کے مطابق ای وی ایم ہیک کرنے والے ہیکر کو 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے ہم ووٹ ڈالنے کا آسان طریقہ متعارف کروا رہے ہیں۔
اس معاملے میں الیکشن کمیشن اپنے آپ کو متنازع نہ بنائے۔

دراصل الیکشن کمیشن کے 27 نکات ان کے اپنے خلاف ہی ایک طرح کی چارج شیٹ ہیں۔
حقیقت میں خود ای سی پی ہی نہیں چاہتا کہ آنے و انتخابات ای وی ایم پر ہوں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم اس سلسلے کے لیے 4 لاکھ مشینیں بنا رہے ہیں اور ایک مشین کی قیمت70 سے75 ہزار روپے ہوگی۔
انکا کہنا ہے جو ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرکے ڈیلیٹ کر دی وہ الیکشن کمیشن کی دانستہ غلطی تھی۔