شا ہ محمود قریشی ملتان سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنےکا فیصلہ کیا ہے۔جس کے بعد قوی امکان یہی ہے کہ تحریک انصاف کی کامیابی کی صورت میں وہ وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالیں گے –

شاہ محمودقریشی نے پی پی 217 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کے بیٹے کی جانب سے والد کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے گئے ہیں- الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ جاری کی تھی ۔شاہ محمود قریشی گزشتہ عام انتخابات میں اس حلقے سے ہار گئے تھے تاہم اس بار انہوں نے پھر سے اسی حلقے سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس مرتبہ ان کے خاموش حریف جہانگیر ترین ان کے مقابلے میں کس کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں –

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟