شایئد آپ مجھےآج آخری بار دیکھ رہے ہیں :یوکرینی صدر کی جزباتی ویڈیو وائرل

یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی پوری قوم کو جذباتی کر دیاہے ، جس ان کا کہناتھا کہ ممکن آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں ، میں کیف میں ہی ہوں اور ہم ملک کا دفاع کرتے رہیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ زیلنسکی نے ملٹری کا سبزرنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے ان کا حوصلہ بلند ہے اور وہ آخری سانس تک اپنے وطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں ہے جبکہ ان کے ساتھ دیگر ساتھی بھی موجود ہیں ، یہ ویڈیو صدارتی عمارت کے سامنے بنائی گئی ہے ۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کہتے ہیں کہ روسی فوج آج دارالحکومت پر قابض ہونے کے لیے فیصلہ کن حملہ کرنے والی ہے۔انہوں نے یورپی رہنماؤں پر واضح کیا کہ ممکن ہے کہ وہ انہیں آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں امریکہ اور یورپ نے تاحال روس کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان نہیں کیا ہے اور اب تک انھوں نے یوکرین کو فوجی مدد دینے کے لیے اپنے ممالک کی فوج یوکرین نہیں بھجوائی ہے جس کا یوکرین کے صدر کو شدید دکھ ہے

Related posts

مسعود پزشکیان ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کرکے ایران کے صدر بن گئے

سیاست دانوں کے جھوٹ بولنے پر پابندی ؛ رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ

کنزرویٹیو پارٹی کی سابق وزیراعظم لز ٹرس بھی الیکشن میں ہارگئیں