شاہ نواز امیر کو سارہ انعام کو مارنےپر سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

پاکستان فوج سے ریٹائر ہوکر صحافت کی دنیا میں نام بنانے والے صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نےگزشتہ سال اسی ماہ کی 23 تاریخ کو اپنی اہلیہ سے جھگڑے پر جان سے مار دیا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا تھا اور اس نے اپنے جرم کا اقرار بھی کیاتھا -ایک سال گزرنے کے بعد آج عدالت نے شاہ نواز امیر کو سارہ انعام کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سیشن جج ناصر جاوید رانا نے سارہ انعام قتل کا فیصلہ 9 دسمبر کو وکلاکے دلائل سننے کے بعد محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنا دیا گیا – عدالت نے مجرم شاہنواز کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی جبکہ ان کی والدہ ثمینہ شاہ کو عدم ثبوت کی بنیاد پر کیس سے بری کر دیا گیاہے ۔

عدالت نے ملزم پر 5 دسمبر 2022کو فرد جرم عائد کی تھی جس کے بعد کیس کا فیصلہ 9 دسمبر کو محفوظ کیا گیا تھا ۔گزشتہ سماعت پر اس مقدمے میں شریک ملزمہ ثمینہ شاہ کے وکیل نثار اصغر نے حتمی دلائل میں کہا تھا کہ ثمینہ شاہ پر جائے وقوعہ پر موجود ہونے اور سارہ انعام کے قتل کی معاونت تک کا الزام ہے۔سارہ انعام ثمینہ شاہ سے فون پر بات کرتی تھیں، صرف ایک بیان کی روشنی میں ثمینہ شاہ کو مجرم قرار نہیں دیا جا سکتا۔ سارہ انعام کے اہل خانہ ایک جگہ کہتے ہیں کہ بیٹی سے رابطہ نہیں تھا، دوسری طرف تمام انفارمیشن دیتے ہیں۔ اس کا کیا ثبوت ہے کہ ثمینہ شاہ سارہ سے پیسے لیا کرتی تھیں؟‘

پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے کہا کہ ’سارہ انعام کو ڈمبل کی ضرب سے صرف ایک انجری ہوئی لیکن حقیقت یہ ہے کہ سارہ پر مسلسل تشدد کیا گیا جس کے سبب متعدد زخم باڈی پر موجد پائے گئے تھے ، طبی رپورٹ کے مطابق تشدد کی وجہ سے سارہ انعام کی موت واقع ہوئی۔ شاہنواز امیر سارہ انعام کو ساری رات ٹارچر کرتا رہا۔ مقتولہ سارہ انعام کے والد انعام الرحیم نے آبدیدہ ہو کر کہا شاہ نواز امیر کی والدہ کو ان کی بیٹی کی آواز کیوں نہیں گئی؟ وہ ضرور چیخی ہوگی۔ شاہ نواز امیر اور ثمینہ شاہ نے جان بوجھ کر وقت پر پولیس کو اطلاع نہیں دی۔واقعہ کے بعد شاہنواز نے پورا واقعہ اپنے والد ایاز امیر کو سنایا جس کے بعد انھوں نے پولیس سے رابطہ کیا اور شاہنواز کو پولیس کی حراست میں دے دیا گیا -اور آج عدالت نے اس کیس کا فیصلہ سنادیا –

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی