شاہ محمود قریشی کی 12مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کی مشکلات کم ہونے کی بجائے بڑھ گئیں .کل عدلت کی جانب سے ان کی رہائی کا پروانہ تو مل گیا تھا مگر انہیں پولیس نے رہا کرنے سے انکار کردیا تھا -آج ان کی عدالت میں پیشی ہوئی تو انھوں نے اپنے ساتھ ہونے والے کل شب کے واقعات کا ذکر جج کے سامنے بھی کیا -مگر ان کی فریاد سنی نہ جاسکی اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی 12مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمات میں جی ایچ کیو اور آرمی میوزیم پر حملہ شامل ہیں، ان کےعلاوہ حساس ادارے کے دفتر پر حملہ، میٹرو بس سٹیشن جلانے کے مقدمات بھی شامل ہیں۔جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیدیا،ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر علی نے محفوظ فیصلہ سنایا،پولیس شاہ محمود قریشی کو لے کراڈیالہ جیل روانہ ہوگئی۔

پولیس کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ تمام مقدمات میں ایک ساتھ تفتیش کی اجازت دی جائے،تمام 12مقدمات میں 2جنوری تک جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم