شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد تیزی سے باہر نکل جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

آج اسلام آباد کی عدالت میں میڈیا کی توجہ اچانک پی ٹی آئی کے وائس چیرمین اور سابقہ جنرل سیکریٹری کی طرف اس وقت مرکوز ہوگئی جب وہ دونوں اپنی ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے ایک ہی گاڑی میں فرار ہوگئے -اسلام آباد کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کر دی جس کے بعد دونوں رہنما گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے فرار ہو گئے ۔شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عدالت سے نکلنے کی یہ فوٹج اس وقت میڈیا پر وائرل ہورہی ہے-

لیکن ایک اچھی بات یہ تھی کہ انہیں پولیس کی جانب سے کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور وہ احاطہ عدالت سے باہر نکل جانے میں کامیاب ہوگئے -مگر کیا اب ان کے گھر پر دوبارہ چھاپے مارے جائے گے یا نہیں اس کے لیے ہمیں ایک دو دن انتظار کرنا پڑے گا

اسد عمر ، شاہ محمود قریشی اور اسد قیصر کے خلاف 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے تھانہ ترنول میں مقدمات درج ہیں، دونوں کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی ، عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ اب سنا دیا گیاہے ۔ فاضل جج نے دونوں رہنماﺅں کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے ۔ یاد رہے کہ اسد عمر ، شاہ محمود قریشی اور اسد قیصر کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمات درج ہیں ۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم