18
ریاض (انٹرنیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان میں3 ارب ریال سے زائد امداد تقسیم کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعوی عرب میں سماجی کفالت سے مستفید ہونیوالوں کیلئے سعودی فرمانروا وخادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کے دوران 3 ارب ریال سے زائد امداد تقسیم کرنے کا حکم دیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق حکم کے تحت ہر خاندان کے سربراہ کو ایک ہزار اور فیملی ممبر کو 500 ریال فراہم کئے جائیں گے۔