شاہ رخ کا سہانا کے ہمراہ آریان خان کے برانڈ کا اشتہار وائرل

ممبئی (انٹرنیوز) اداکارہ شاہ رخ کا بیٹی سہانا کے ہمراہ پہلا اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کا بیٹی سہانا خان کے ساتھ بیٹے آریان خان کے کلاتھنگ برانڈ کیلئے تیار کیا گیا پہلا اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، اشتہار کی ویڈیو شاہ رخ نے خود انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے۔اشتہار کاآغازشاہ رخ کی انگوٹھیوں کے ساتھ ہوتا ہے جن پر برانڈ کا نام ہے، چند سیکنڈ بعد برانڈ کا لوگو نظر آتا ہے اور پھر سہانا خان کی انٹری ہوتی ہے۔سہانا خان جادوئی چھڑی سے دیاول ایکس کے بالکل ساتھ ڈزنی کا لوگو بناکر دونوں برانڈ کے اشتراک کا اعلان کرتے ہوئے والد شاہ رخ کو دیکھ کر مسکراتی ہیں۔شاہ رخ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی کیساتھ سکرین شیئر کرنا سب سے بہترین ہے ،میرے بیٹے نے بھی اپنا کام کر دیا ہے، میں دونوں سے پیار کرتا ہوں۔

Related posts

احتجاجی کال ؛ملک میں 5 جولائی کو پٹرول پمپس بند ہونے کا خطرہ

تعمیراتی سیکٹر نے بھی حکومت کو ہڑتال کی دھمکی دیدی

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 5 جولائی سے ملک بند کرنے کی دھمکی