شاہ رخ خان کے بیٹے کوممنوعہ اشیاء کا ” ڈان ” قرار دے دیا گیا : انڈین شوبز کی اہم شخصیات اور بچے ملک چھوڑنے کے بارے میں سوچنے لگے

شاہ رخ خان کے بیٹے کے لیے آئے روز الجھنیں اور مسائیل بڑھتے جارہے ہیں

پہلے تو ان پر صرف ممنوعہ اشیا ء کے استعمال کا الزام تھا

مگر اب ان پر اس ممنوعہ دھندے میں شامل ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے دعویٰ کیا ہے

کہ بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان ایک ’بین الاقوامی ڈرگ نیٹ ورک‘ کا حصہ ہے۔

این سی بی نے بدھ کو خصوصی عدالت میں آریان کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران یہ دعویٰ کیا۔

این سی بی نے عدالت میں آریان کی ضمانت کی درخواست کی بھی مخالفت کی

اور کروز ڈرگ بسٹ کیس میں بین الاقوامی لنک کی تحقیقات کے لیے مزید وقت مانگا۔

ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے

کہ آریان ممنوعہ اشیاء کے کیس کے ایک اور ملزم ارباز مرچنٹ سے ممنوعہ نارکوٹکس خریدتا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ، جبکہ آریان سے کوئی ممنوعہ چیز نہیں ملی ،

این سی بی حکام نے ارباز سے 6 گرام چرس برآمد کی۔

آریان خان کے وکیل نے این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔

اسٹار کڈ آریان خان کو ، اپنے دوستوں کے ساتھ ، 3 اکتوبر کو منشیات سی میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اگر نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ نے یہ بات ثابت کردی تو آریان اور شاہ رخ دونوں کے لیے بہت بڑی مشکل پیدا ہوسکتی ہے

کیونکہ منشیات کے دھندے کے خلاف عالمی طاقتیں بڑی سزائیں ہی تجویز کرتی ہیں

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ