شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو ہائی کورٹ سے رہائی کا پروانہ مل گیا

ہندوستان ٹائمز کے مطابق، بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے 23 سالہ بیٹے آریان خان کو ممبئی ہائی کورٹ نے منشیات کے ایک کیس میں ضمانت دے دی ہے۔

ان کے ساتھ گرفتار کیے گئے دو دیگر نوجوانوں ارباز مرچنٹ اور منمون دھامیچہ کی بھی ضمانت ہو چکی ہے تاہم ان میں سے کسی کو بھی آج رہا نہیں کیا جائے گا۔

ٹائمز آف انڈیا نے رپورٹ کیا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے آرین کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی تھی اور اس پر “منشیات کا باقاعدہ صارف” ہونے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے یہ بھی دلیل دی کہ وہ “ممنوعہ اشیاء کا استعمال بھی کرتا ہے” ۔

آریان خان کو 2 اکتوبر کو ممبئی میں ایک کروز شپ پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر منشیات رکھنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اسے 7 اکتوبر تک این سی بی کی تحویل میں دے دیا گیا اور عدالت میں پیش کیا گیا۔ انہیں 8 اکتوبر، 14 اکتوبر اور 20 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا، ہر بار ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ اس کے بعد بالآخر اس نے بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور مسلسل تین دن کی سماعتوں کے بعد آج انہیں ضمانت ملی۔

آریان کی گرفتاری پر دنیا بھر میں شور مچا تھا کہ آریان کو مسلمان ہونے کی سزا دی جارہی ہے اس کے علاوہ بالی وڈ کے شوبز ستارے بھی شاہ رخ کی حمایت میں آواز اٹھا رہے تھے اسی لیے آج میڈیا کے دباؤ کی وجہ سے خان فیملی کو ضمانت مل ہی گئی

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ