شاہ رخ خان کی فلم پٹھان 16 روز میں بھارت کی دوسری مقبول ترین فلم بن گئی

بھارتی فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم عامر خان کی دنگل ہے جس نے 1900 کروڑ کا بزنس کیا اس کے بعد دوسرے نمبر پر سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان رہی جس نے 900 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا تھا مگر اب شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے کاروبار اور منافع میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ان کی فلم نے 15 دنوں میں ہی 900 کروڑ کا بزنس کرلیا -بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم”پٹھان” نے سلمان خان کی فلم” بجرنگی بھائی جان” کو پیچھے چھوڑ دیا اور دنیا بھر میں باکس آفس پر دوسری سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بھارتی فلم بن گئی.

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، ابھی تک فلم “پٹھان” کی دنیا بھر میں باکس آفس پر کمائی 9 سو کروڑ بھارتی روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔فلم”پٹھان” 9 سو کروڑ بھارتی روپے سےزائد کا بزنس کرنے کے بعد فلم”بجرنگی بھائی جان” کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔البتہ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی فلم”دنگل” اب بھی پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز