شاہین شاہ ٖآفریدی نے بابراعظم کو ارتغرل کا خطاب دے دیا

پاکستان کے فاسٹ باؤلرشاہین شاہ آفریدی جس نے اپنی تیز رفتار گیند بازی سے مخالف ٹیموں کی نیندیں اڑا رکھیں ہیں ایک ٹی وی چینل پر بابر اعظم کو خراج عقیت پیش کیا

ان کا کہنا تھا کہ وہ بابر اعظم کی کپتانی اور کھیل سے بہت متاثر ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں اور محمد رضوان بابر اعظم سے ہمیشہ کہتے ہیں کہ آپ ہمارے ارتغرل اور ہم آپ کے سپاہی ہیں آپ جو بھی حکم دیں گے پم اسے پورا کرنے کی بھرپور کوشش اور کاوش کریں گے

اسی انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل میں نے شاہد آفریدی سے ویڈیو کال پہ پوچھا تھا کہ شاہد بھائی میں کیا کرسکتا ہوں کیونکہ پریشر والا گیم ہے میں اس کو کیسے ہینڈل کروں؟ لالہ نے مجھے بہت اچھی طرح گائیڈ کیا تھا کہ بس اپنا بیسٹ دینا۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی