شاہین شاہ آفریدی کے یارکر نے افغانستان کے اوپننگ بیٹسمین کو ہسپتال پہنچا دیا

پاکستان کی باؤلنگ اٹیک کی ریڑھ کی ہڈی کہلانے والے شاہین شاہ آفریدی نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ اس وقت دنیا میں پہلا اوور کرانے والے وہ دنیا کے سب سے بہترین اور خطرناک ترین کھلاڑی ہیں-
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پہلے ہی اوور میں افغانستان کے اوپننگ بلے باز رحمان اللہ گر باز کو یارکر مار کر میچ سے تو آؤٹ کیا ہی لیکن اب لگتا ہے ان کی اس جاندار ڈیلیوری نے بلے باز کو ورلڈ کپ سے بھی باہر کردیا ہے اور افغان بلے باز میچ کے بعد سیدھا ہسپتال پہنچ چکا ہے ۔

 

برسبین میں کھیلے گئے وار م اپ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جو کہ افغانی اوپننگ بلے بازوں کیلئے کسی خوفناک خواب سے کم ثابت نہ ہوا۔ پاکستان کی جانب سے اٹیک شاہین شاہ آفریدی نے کیا جو کہ اپنے پہلے اوورز میں وکٹ لینے کیلئے مشہور ہیں اور آج بھی انہوں نے یہی کیا۔ان کی تیز رفتار یارکر افغانی کھلاڑی

 

 

رحمان اللہ گرباز کے پاؤں پر لگی اور وہ ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوکر پہلے پویلین اور پھر ہسپتال پہنچ گئے ہیں ایسا لگتا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز نہیں کھیل پائیں گے-میچ کے بعد شاہین شاہ آفرید ی اس جگہ گئے جہاں افغانی بلے باز بیٹھے تھے شاہین نے رحمان اللہ کو گلے لگا یا اور معزرت بھی کی –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی