شاہین شاہ آفریدی کی سٹیڈیم میں پتنگ بازی

پتنگ بازی کا شوق ہونے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی یہی وجہ ہے کہ سفید باریش افراد بھی آپ کو گھروں کی چھتوں پر پتنگیں اڑاتے نظر آتے ہیں، مگر جب کوئی شوبز کی شخصیت یا کوئی معروف کھلاڑی پتنگ اڑائے تو پھر ہر کوئی ایسے لمحات کو انجوائے کرتا ہے -ایسا ہی کچھ ہماری ٹی- 20 ٹیم کے موجودہ کپتان کے ساتھ ہوا – پی ایس ایل کے فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی پتنگ دیکھ کر طبیعت مچل گئی اور پھر انہوں نے پتنگ اڑا کر بھرپور مزے لوٹے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی ٹیم کیساتھ پریکٹس سے فارغ ہوئے تو انہیں سٹیڈیم کے اوول آفس میں پتنگ پڑی نظر آ گئی تو انہوں نے پتنگ اٹھائی، اس کے تناویں خود ڈالیں اور پتنگ اڑا کر لطف اٹھاتے رہے۔

اس دوران لاہور قلندرز کی ٹیم کا دیگر سٹاف بھی ان کے ساتھ شامل ہو گیا اور وہ بھی مزے لیتے رہے۔تاہم لاہور میں پتنگ بازیپر سخت پابندی ہے یہاں کوئی پتنگ اڑانے کی کوشش کرے تو اسے پھر رات تھانے میں ہی گزارنی پڑتی ہے اب اللہ کرے کہ ہمارے قومی ہیرو کے ساتھ کچھ برا نہ ہو –

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے