ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان نے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان بھی کردیا اور بابر اعظم کی کپتانی کی بات بھی طے ہوگئی مگر نائب کپتان کسے بنایا جائے یہ معاملہ ابھی تک زیر غور ہے کیونکہ شاداب خان اس طرح پرفارم نہین کرپارہے کہ کہ انہیں دوبارہ ٹیم کا وائس کیپٹن بنادیا جائےے اس حوالے سے شاہین اور رضوان کے ناموں پر غور کیا گیا -اور شاہین کو نائب کپتان بننے کا کہا گیا مگر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے قومی ٹیم کی نائب کپتانی قبول کرنے سے معذرت کرلی۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے لئے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیں تاہم پی سی بی کی جانب سے تاحال کسی نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ چند روز بعد امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے جا رہا ہے اور ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے انکار کے بعد وکٹ کیپر محمد رضوان قومی ٹیم کے نائب کپتان کے لئے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس شاداب خان کا آپشن بھی موجود ہے۔ مگر لگتا یہی ہے کہ محمد رضوان کو ٹیم کا نائب کپتان بنایا جائے گا کیونکہ وہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں زبردست پرفارمنس دیتے چلے آرہے ہیں –
شاہین شاہ آفریدی نے قومی ٹیم کا وائس کیپٹن بننے سے انکار کردیا
23
previous post