شاہین آفریدی اور انشا شاہد کی شادی کی تقریبات شروع

پاکستان کے مشہور کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی انشا شاہد گزشتہ روز شادیکے بندھن میں بندھنے کے بعد اپنے پیا گھر رخڈت ہوگئیں -شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا شاہد کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات منعقد کی گئی۔

 

یہ تقریب پیر کو کراچی میں شاہد آفریدی کے گھر پر ہوئی اور اس میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔تقریب میں دولہا نے بھی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی۔جوڑے کی رخصتی کی تقریب آج (منگل) کو ہوگی۔
دونوں کی منگنی دو سال قبل ہوئی تھی اور جوڑے کا نکاح اس سال کے شروع میں ہوا تھا۔نکاح کے فوراً بعد ایک استقبالیہ کی تقریب بھی کی گئی۔جس میں کرکٹرز بابر اعظم، سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاداب خان کے علاوہ اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان بھی شریک تھے۔اس کے علاوہ پاکستان کے سابق اوپنر سعید انور بھی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے -ولیمہ کی تقریب کل 21 ستمبر کو وفاقی دارالحکومت میں ہوگی۔

Related posts

فحش ڈانس کرنے پر سٹیج اداکارہ ماہ نور پر 15دن کے لیے پابندی عائد

گومز نے اپنے قریبی دوست ٹیلر سوئفٹ اور کائلی جینر کو انسٹاگرام پر پیچھے چھوڑ دیا

شاہ رخ خان کی فلم جوان نے 11 دنوں میں 800 ملین کا بزنس کرلیا