شاہرا ہ فیصل سے پکڑا جانے والا شیر مالک کے بنا اداس ؛کھانا پینا بھی چھوڑ دیا

دو روز قبل ایک شیر دوران سفر پنجرے سے نکل کر شاہراہ فیصل پر آگیا تھا جسے عدالت کے حکم پر چڑیا گھر منتقل کردیا گیا تھا مگر وہاں وہ نئے ماحول اور مالک کی جدائی پر شدید پریشان ہو گیا۔ مالک اس کو بہت محبت سے رکھتا تھا اور موڈ کے مطابق من پسند خوراک مہیا کرتا تھا مگر چڑیا گھر میں اسے وہ کھانا اور سہولیات کہاں ملنی تھیں – چڑیا گھر ملازمین کے روایتی سلوک سے شیر پریشان ہوا اور مالک بھی نظر نہ آیا تو اس نے خوراک کھانا چھوڑ دی، چڑیا گھر انتظامیہ کی بہتیری کوششوں کے باوجود سارا دن کھانا نہ کھانے پر شیر پر کمزوری غالب آنے لگی اور وہ نڈھال ہو کر کونے میں لگ گیا، جس پر چڑیا گھر انتظامیہ کو اس کی جان کی فکر لاحق ہونے لگی۔کیونکہ چڑیا گھر انتظامیہ پہلے ہی ہاتھیوں کے نقصان کی وجہ سے بہت ڈری ہوئی ہے –

 

 

شیر مالک اس دوران جیل میں تھا کیونکہ اس پر وائلڈ لائف حکام نے مقدمہ درج کروا رکھا تھا، وہ بڑی کوششوں کے بعد جب ضمانت کروا کر چڑیا گھر پہنچا اور پنجرے کے پاس جا کر ادھ مرے شیر کو آواز دی تو اس کے مردہ بدن میں جان پڑ گئی اور وہ کمزوری کے باوجود مالک کی جانب تیزی سے آیا اور یک دم ہشاش بشاش ہو گیا اور مالک کے ساتھ لپٹ گیا ۔ مالک شیر کیلئے اس کا پسندیدہ کھانا لایا جو اس نے بڑی رغبت سے کھایا۔ شیر نے مالک کے ساتھ اتنا پیار جتایا کہ بعض دیکھنے والوں کی آنکھوں میں آنسو بھی آ گئے مگر اب شیر کو ہر روز یہ سہولت نہیں ملے گی اسے خود کو اس ماحول میں ایڈجیسٹ کرنا ہی پڑے گا ۔عدالت کی جانب سے 10 لاکھ جرمانے کے بعد شیر کے مالک نے شیر کو اپنے ساتھ گھر لے جانے سے انکار کردیا تھا –

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی