شاہد خاقان عباسی کا پھر نون لیگ کو طرز سیاست بدلنے کا مشورہ

کل جب صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد نواز شریف نے شاہد خاقان کا تزکرہ کیا تو محسوس ہوا کہ شائید انہیں پارٹی میں واپس لینے کی تیاری ہوگئی ہے مگر آج عباسی نے ایسا بیان دے دیا کہ اس بات کی خود ہی تردید ہوگئی -سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ جس سیاست کا چناؤ مسلم لیگ ن نے کیا ہے، اُس سے متفق نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت کامینڈیٹ مشکوک ہو تو ملک نہیں چلاکرتے،ہمیں اس بنیادی معاملات کو درست کرنا پڑے گا ورنہ مشکل آئے گی،سینئر سیاستدان نے کہاکہ میاں صاحب سے 35سال کا تعلق ہے جو ذاتی تعلق ہے وہ قائم رہے گا، میاں صاحب نے بات کردی مہربانی یہ ان کی بڑائی ہے،میاں صاحب وضع دار آدمی ہیں، مگر جو طرز سیاست ان کی پارٹی نے اپنایا ہے اس سیاست سے متفق نہیں ،عوام کی رائے کے حق میں ہوں،حکومت اتنے دن ہی چلے گی جتنے دن لانے والے چاہیں، سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کو زیادہ جانتا نہیں ہوں،ایس آئی ایف سی کا مقصد کیا ہے وہ بھی سمجھ نہیں آتا، بحرحال اس کیلئے دعاگو ہوں۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی