شاہد خاقان عباسی کا عام انتخابات 2024 میں حصہ نہ لینے کا اعلان

مسلم لیگ نون سے نارض سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے چ میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا ہے ۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں جو سیاست ہورہی ہے اس سے اتفاق نہیں کرتا، میرا اصولی فیصلہ ہے الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا، نواز شریف کو 5 سال بعد ہائیکورٹ نے بری کردیا ،ان کے پانچ سال کون واپس کرے گا۔نواز شریف کے کیسز دیکھ لیں انہیں الیکشن سے پہلے کس طرح فیصلے دیے گئے، جج نے خود کہا مرنے سے پہلے کہ اس کا فیصلہ جھوٹا ہے، آج 5 سال بعد میاں نواز شریف کو ہائیکورٹ نے بری کردیا کیا یہ انصاف ہے ؟؟ ان کے 5 سال کون واپس کرے گا؟ ان کی جوہتھک عزت ہوئی کون آپس کرے گا؟۔ کوئی جاوید اقبال سے سوال کرے گا یہ جعلی کیسز کیوں بنارہے تھے؟مگر یہ سلسلہ رکنے والا نہیں ہے جب تک تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان محاذ آرائی ختم نہیں ہوتی وہ ایک ایک کرکے اس ظلم اور جبر کا شکار ہوتے رہیں گے -اور وہ ماضی کی غلطیوں سے کطچھ بھی سیکھنے کو تیار نہین ہیں –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی