شاہد خاقان عباسی نگران وزیراعظم کی دوڑ میں سب سے آگے؛حفیط شیخ ،فواد حسن فواد اور اسلم بھوتانی کا نام بھی زیر غور

وزیراعظم شہباز شریف نے نگران وزیراعظم کیلئے پی ڈی ایم سمیت اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت مکمل کرلی -اتحادی جماعتوں نے شہباز شریف کو نگران وزیراعظم کا نام دینے کا اختیار بھی دے دیا اس حوالے سے 4 نام شہباز شریف کو دیے گئے ہیں جن میں سے وہ ایک نام کا اعلان کردیں گے – اب وہ 4نام سامنے آ گئے۔ان میں سب سے سر فہرست سابق وزیرزعظم خاقان عباسی کا نام ہے جو اس وقت نگران وزیراعظم کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں -اور جس طرح کا طرز عمل شاہد خاقان نے اپنایا ہے اس پر ان کی تقرری پی ٹی آئی کو بھی قابل قبول ہوگی –

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی تحلیل کیلئے 9 اگست کی تاریخ دی ہے۔ آج بلائے گئے اتحادییوں کے اجلاس میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت اہم سیاسی رہنماوں نے شرکت کی۔ بتایا گیا ہے نگران وزیراعظم کیلئے جن ناموں پر غور کیا گیا ممکنہ شخصیات میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،حفیظ شیخ، اسلم بھوتانی اور فواد حسن فواد شامل ہیں۔مگر اسلم بھوتانی اور فواد حسن فواد کو اگر وزیراعظم بنایا جاتا ہے تو اس پر تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی جانب سے بھی سخت تنقیدی ردعمل آسکتا ہے – مگر 15 ماہ کی تاریخ دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے شہباز شریف کو ایک نام دیا جائے گا اور وہ اس کا اعلان کردیں گے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی