شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ آفریدی اور داماد شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے کپتان کی گرفتاری کی مذمت ؛پی ٹی آئی کا جھنڈا بھی شئیر کیا

خان کو جس طرح ایک گھڑی بیچنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اس پر پی ٹی آئی سے محبت کرنے والے افراد بہت دکھی ہیں اورپاکستان تحریک انصاف کے حامی افراد کی طرف سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کی جانب سے پارٹی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کی جا رہی تھی۔ اب سابق مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ آفریدی اور داماد شاہین شاہ آفریدی بھی ان افراد کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

 

ڈیلی پاکستان کی خبر کے مطابق شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ آفریدی اور قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے اور اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کے ذریعے عمران خان کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کی پروفائل پکچر سیاہ کر دی

ہے۔

دوسری طرف نادیہ آفریدی کی طرف سے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ٹویٹ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا شیئر کیا گیا ہے، جس پر فیض احمد فیض کی معروف نظم کے مصرعے ’ہم دیکھیں گے، لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے، وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے‘ لکھے ہوتے ہیں۔ اپنی ٹویٹ میں وہ کچھ تحریر کرنے کی بجائے صرف پاکستان کے پرچم کا ایموجی پوسٹ کرتی ہیں۔

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز