شاہد آفریدی نے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا

کرکٹ شائقین کے لیے ایک افسردہ کر دینے والی خبر آئی ہے کہ 20 سال تک پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرنے والے کھلاڑی شاہد آفریدی نے کرکٹ سے مکمل ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے شاہد آفریدی گزشتہ ایڈیشن میں ملتان سلطانز کے لیے کھیلنے کے بعد پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔ یہ ایونٹ شاہد آفریدی کا آخری ایونٹ ہوگا اس کے بعد وہ کرکٹ گراؤنڈ کو چھوڑ دیں گے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل میں آفریدی کی چوتھی ٹیم ہوگی اس سے قبل پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی پشاور زلمی (2016 اور 2017)، کراچی کنگز (2018) اور ملتان سلطان (2019-21) کے لیے کھیل چکے ہیں۔ ۔

شاہد آفریدی نے اپنی شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا، “میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شمولیت کے لیے پرجوش ہوں، ایک ایسی ٹیم جس نے 2019 میں ٹائٹل جیتنے کے باوجود پچھلے کچھ ایونٹس میں ناکامی کا منہ دیکھا ہے اس بار میں چاہتا ہوں کہ میری ٹیم پی ایس ایل کا فائنل کھیلے اور پی ایس ایل کے فائنل میں میرا خواب ہوگا کہ 2017 میں پشاور زلمی کے ساتھ ٹرافی جیتنے کے بعد کے بعد ایک اور پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ اپنے کرکٹ کیرئیر کا اختتام کروں ۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک ایسا ایونٹ ہے جو جونئیر اور سینئر ہر کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ “میں اپنی ٹیم کی مدد کرنے اور ایسی پرفارمنس پیش کرنے کی کوشش کروں گا جس کی شائقین مجھ سے توقع رکھتے ہیں” ملتان سلطانز سے گلیڈی ایٹرز میں جانے والے انگلینڈ کے جیمز ونس بھی ہیں وہ شاہد آفریدی کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹر میں نظر آئیں گے ۔

پی ایس ایل کا ساتواں سیزن 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا۔اس کے بعد وہ اپنی فیملی کو وقت دیں گے اور سماجی خدمت پر اپنی بھرپور توجہ مبزول کردیں گے اور ہوسکتا ہے کہ وہ کسی سیاسی جماعت میں بھی شمولیت کا اعلان کر دیں

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی