پاکستان کے دلوں پر راج کرنے والے ہیرو کا نام جب عبوری چیف سلیکٹر کے طور پر سامنے آیا تو عوام کی جانب سے اس پر شدید ردعمل آیا جس کے بعد انھوں نے یہ عہدہ قبول کرنے سے معزرت کرلی -مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد آفریدی پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجنگ کمیٹی سے مستعفی ہوگئے ہیں ، شاہد آفریدی کاکہنا ہے کہ استعفیٰ ذاتی مصروفیات کی بنا پر دیا
دنیا نیوز کے مطابق شاہد آفریدی کاکہنا ہے کہ پی سی بی چاہتا ہے کہ وہ قومی ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر رہیں لیکن ذاتی مصروفیات کے باعث عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں ، شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کو دینا چاہتے ہیں ۔ واضح رہے کہ نجم سیٹھی کے سربراہ پی سی بی بننے کے بعد شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔