شاہد آفریدی دانش کنیریا کے الزامات کا جواب دینے میدان میں آگئے

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق اسپنر دانش کنیریا کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کو ایک حالیہ انٹرویو میں کنیریا نے الزام لگایا تھا کہ شاہد آفریدی نے ان کے ساتھ ہندو ہونے کی وجہ سے برا سلوک کیا اورشاہد آفریدی ان پر اسلام قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالا کرتے تھے اور اکثر مجھے ٹیم میں بھی شامل نہیں کرتے تھے ان کے جانے کے بعد یونس خان کی قیادت میں مجھے قومی ٹیم میں کھل کر کھیلنے کا موقع ملا ۔

سابق لیگ اسپنر کنیریا سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث ہونے پر پابندی کا سامنا کر رہے ہیں۔ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے لیجنڈ کرکٹر آفریدی نے کنیریا کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود اس وقت مذہب کو مکمل طور پر سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے، جس کا ذکر سابق کھلاڑی کر رہے ہیں اور جو شخص یہ سب کہہ رہا ہے، اس کا اپنا کردار دیکھو۔

آفریدی نے کہا کہ کنیریا نے سپاٹ فکسنگ کیس میں ملک کو بدنام کیا اور اپنی کرکٹ ختم کر دی۔ وہ مجھ پر سستی شہرت اور پیسہ کمانے کا الزام لگا رہا ہے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ دانش کنیریا میرے چھوٹے بھائی کی طرح تھا اور میں کئی سالوں تک اس کے ساتھ ڈپارٹمنٹ میں کھیلا، اور آج 15 سال بعد ان الزامات کا تزکرہ کرنا کتنی فضول بات ہے ۔سابق کپتانشاہد آفریدی نے دانش کنیریا سے سوال کیا کہ اگر میرا رویہ خراب تھا تو انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ یا جس ڈیپاتمنٹ کی جانب سے وہ کھیل رہے تھے اس کی شکایت کیوں نہیں کی؟شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ “وہ ہمارے دشمن ملک کو انٹرویو دے رہا ہے جو ہمارے مذہبی جذبات کو بھڑکا سکتا ہے

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی