شاعر احمد فرہاد کہاں اور کس کی تحویل میں ہیں ؟پتہ چل گیا

معروف شاعر احمد فرہاد کئی روز سے لاپتہ تھے جس پر ہائی کورٹ معلوم کرنا چاہ رہی تھی کہ انہیں کس نے پکڑا ہے اور کیوں پکڑا ہے اور انہیں کہاں رکھا گیا ہے -آج عدالت کو اس کا جواب مل گیا -اٹارنی جنرل نے بتایا کہ شاعر اس وقت آزاد کشمیر کے پولیس سٹیشن میں رکھے گئے ہیں
راولپنڈی سے لاپتہ شاعر احمد فرہاد آزادکشمیر میں گرفتار ہو گئے،ان کیخلاف مقدمہ درج بھی درج ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ شاعر احمد فرہاد کو پولیس ناکے سے گزرتے ہوئے گرفتار کیااور تھانہ دھیرکوٹ منتقل کر دیاگیا،شاعر احمد فرہاد کو شناختی دستاویز نہ ہونے اور اپنی شناخت نہ بتانے پر گرفتار کیاگیا تھا،پولیس کا مزید کہنا ہے کہ شاعر احمد فرہاد کی گمشدگی کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چل رہا ہے۔تاہم عدالت نے پولیس کو بتایا کہ اہل خانہ سے ان کی ملاقات کروانے تک کیس چلتا رہے گا –

Related posts

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

پنجاب حکومت کا رینجرز کی 961 آسامیوں پر جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے 3 ایم این ایز کو بڑا ریلیف دے دیا