پاکستان نے افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے شروع ہوگا – ٹیم کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں
پاکستانی ٹیم کی جانب سے صائم ایوب، طیب طاہر ،زمان خان اور احسان اللہ ڈیبیو کریں گے۔ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں فہیم اشرف، محمد حارث، عبداللہ شفیق، اعظم خان، عماد وسیم اور نسیم شاہ شامل ہیں ۔پاکستان اور افغانستان کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز شارجہ میں کھیلی جا رہی ہے ۔میچ کے دوران لوگوں کی ایک کثیر تعداد متوقع ہے –