شاہ رخ خان اور گوری کی شادی کو 28 سال ہو گئے ہیں ۔ دونوں کو بالی ووڈ کا آئیڈیل جوڑا مانا جاتا ہے شاہ رخ خان نے گوری سے شادی کے بعد نہ شادی کی نہ ہی ان کا کوئی افئیر دنیا کے سامنے آیا ۔ لیکن اب ایک حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ کہ شادی کے بعد شاہ رخ خان نے ایک موقع پر اپنی اہلیہ کو نماز پڑھنے اور برقع پہننے کیلئے کہا تھا ۔
شاہ رخ خان کی گوری سے محبت اس وقت شروع ہوئی انہوں نے فلموں میں اداکاری شروع نہیں کی تھی ۔ سال 1984 میں پہلی مرتبہ شاہ رخ نے گوری کو دیکھا اور پہلی نظر قیامت ڈھاگئی ان کی دوستی 6 سال چلی اور چھ سال کے تعلق کے بعد دونوں نے شادی کی۔
یہ بھی کہا جاتا ہے گوری کے کنبہ کے سامنے شاہ رخ پانچ سال تک ہندو بنے رہے، مگر سچ سامنے آ ہی گیا۔ مگر جب انہی معلوم ہوا کہ شاہ رخ مسلمان ہین تو وہ گوری کی شاہ رخ کے ساتھ شادی پر آمادہ نہ ہوئے مگر گوری کی ضد کے آگے انہین ہتھیار ڈالنے پڑے اور کافی مشکلات کے بعد آخر کار گھر والے رشتے کیلئے رضامند ہوئے ۔
بالی ووڈ کے اس جوڑے کو ایک نہیں بلکہ تین مرتبہ شادی کرنی پڑی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور گوری نے پہلے کورٹ میرج کی۔ اس کے بعد 26 اگست 1991 کو دونوں کا نکاح ہوا۔ اس کے بعد 25 اکتوبر 1991 کو دونوں کی ہندو رسم ورواج کے مطابق شادی ہوئی ۔ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے کہا کہ جب ہماری شادی ہوئی تو گوری کے کئی رشتے دار خوش نہیں تھے۔ پرانے خیالات کے لوگ تھے۔ میں ان کا اور ان کی سوچ کا احترام کرتا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میں جیسے ہی وہاں پہنچا، سبھی باتیں کر رہے تھے کہ لڑکا مسلمان ہے، کیا لڑکی کا نام بھی بدلے گا، کیا وہ مسلمان بن جائے گی۔ اس وقت شاہ رخ نے مذاق میں کہا تھا کہ انہوں نے گوری کو نماز پڑھنے کیلئے کہا ہے اور گوری کو برقع بھی پہننا ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ میرے اتنا کہتے ہی گوری کے سبھی رشتے دار خاموش ہوگئے ۔شاہ خان نے بتایا کہ وہ سبھی لوگ پنجابی میں بات کررہے تھے اور میں نے اس وقت گوری سے کہا کہ چلو گوری برقع پہنو اور نماز پڑھنی شروع کرو۔ سبھی کو لگ رہا تھا کہ شاہ رخ نے گوری کا مذہب ہی تبدیل کروا دیا ہے ۔
شاہ رخ خان اور گوری خان دونوں ہی دہلی کے رہنے والے ہیں ۔ شاہ رخ خان کی ابتدائی تعلیم سینٹ کولمبس اسکول میں ہوئی ۔ انہوں نے کالج کی پڑھائی دہلی یونیورسٹی کے ہنس راج کالج سے کی۔دوسری طرف گوری خان کے والد کرنل رمیش چندر چھبر تھے۔ گوری نے بارہویں جماعت تک دہلی کے ماڈرن اسکول سے تعلیم حاصل کی ۔ اس کے بعد انہوں نے لیڈی شری رام کالج سے بی اے آنرس کیا ۔ انہوں نے چھ مہینے کا فیشن ڈیزائننگ کا کورس بھی کر رکھا ہے -تاہم اتنا عدصہ گزرنے کے بعد بھی دونوں اپنے اپنے مزہب پر قائم ہیں اور ان کے درمیان تعلقات بھی مثالی ہیں –