دنیا میں ساس بہو کی لڑائی صدیوں سے جاری ہے مگر یہ زیادہ تر لڑکے کی شادی کے بعد شروع ہوتی ہے مگر اب دنیا میں یہ لڑائی شادی کے روز سے ہی شروع ہوگئی ہے اور ایسی ویڈیوز آرہی ہین جس میں ساس شادی کے روز ہی دلہن کو بہو ماننے سے انکار کررہی ہے یا اس کو شرمسار کرنے کے لیے اس کے عروسی جوڑے کو ہی خراب کرتی دکھائی دیتی ہے ایسا ہی کچھ اب میکسیکو میں بھیہوا جہاں امیر گھرانے کے لڑکے کو غریب گھرانے کی لڑکی سے شادی مہنگی پڑگئی –
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میکسیکو سے تعلق رکھنے والے جوڑے کو پہلے ہی دن بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑگیا – الیگزینڈرا نامی خاتون نے بتایا کہ وہ اور ان کا بوائے فرینڈ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے لیکن لڑکے کے گھر والے کسی امیر لڑکی کو بہو بنانا چاہتے تھے اور الیگزینڈرا غریب گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے لڑکے کی ماں نے ہر ممکن کوشش کی کہ کسی طرح یہ شادی نہ ہو، یہاں تک کہ رشتے سے بھی انکار کردیا ، دلہن کو ڈرایا دھمکایا اور خالی چیک بھی آفر کیا تاکہ وہ لڑکے کا پیچھا چھوڑ دے لیکن ایسا نہ ہوا۔بعد ازاں لڑکے کی مسلسل ضد نے انہیں مجبور کیا کہ وہ رشتے کے لئے رضامند ہوجائیں، صرف اتنا ہی نہیں، دونوں کی منگنی والے دن لڑکے کی والدہ نے دل کا دورہ پڑنے کا ڈرامہ کیا، اس سے بھی بات نہ بنی تو شادی کے روز الیگزینڈرا کی ساس نے کرائے کے بندوں کو اس کے عروسی لباس پر سرخ رنگ کا پینٹ پھینکنے کا ٹاسک سونپ دیا جس کے سبب الیگزینڈرا کا سفید رنگ کا لباس مکمل طور پر سرخ ہوگیا۔ دلہن کا جوڑا سرخ ہوتے دیکھ کر وہاں دعوت پر آئے مہمان سمجھے کہ دلہن پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے اور اسے کسی نے گولی ماردی، بعد میں پتا چلا کہ اس پر پینٹ پھینکا گیا ہے اور اس کے لئے 3 بندوں کو پیسے دیے گئے تھے۔رپورٹس کے مطابق لڑکے کے گھر والوں کا ماننا تھا کہ الیگزینڈرا ان کے بیٹے سے صرف پیسوں کے لیے شادی کررہی ہے، تاہم ان کی یہ سب کوششیں ناکام گئیں اور ان کی اتنی کوششوں کے باوجود بھی دونوں کی شادی ہوگئی۔لیکن دنیا بھر میں ان کی یہ شادی پورے خاندان کے لیے رسوائی کا سبب ضرور بن گئی –