بلاول بھٹو کی شادی کے حوالے سے میمز کی گونج جب دوسرے ممالک تو پہنچی تو ایک صحافی نے بلاول سے پوچھ ہی لیا کہ آپ کا شادی کا کیاارادہ ہے اس پر بھٹو زرداری نے جواب میں مسکراتے ہوئے کہا کہ “بالکل، میرا شادی کرنے کا ارادہ ہے”، صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ کب تک ؟ جس پر بلاول بھٹو نے صحافی کی طرف دیکھا اور کچھ بولے بنا مسکراتے ہوئے چل دیے
یقینا، میرا شادی کرنے کا ارادہ ہے،" بلاول بھٹو زرداری نے #UNGA #PakatUNGA77 کے موقع پر عرب نیوز کے سوال کا جواب دیا♥️
Chairman @BBhuttoZardari Mubaraka….!!!!🤭 pic.twitter.com/Bc7EePGWpZ— Marwa Aaliyan (@Aaliyan_Marwa) September 23, 2022
بلاول بھٹو ر 34 برس کے ہوگئے ہیں ، ان کی شادی کے حوالے سے چاہنے والوں اور عوام کو خاصی دلچسپی رہتی ہے کہ یہ رشتہ ازدواج میں کب منسلک ہوں گے اور کون خاتون بلاول کی شریک حیات بنیں گی اس کے ساتھ ساتھ پی ٹی ائی والے اور شیخ رشید بلاول کی شادی کے حوالے سے مضحکہ خیز باتیں کرتے رہتے ہیں مگر بلاول نے ان کی اس بات کا کبھی برا نہیں منایا ،یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے 2019 میں پیشگوئی کی تھی کہ بلاول 2023 میں وزیر اعظم بننے کے بعد شادی کر لیں گے۔اس سے قبل 2016 میں بلاول بھٹو نے اپنی ہونے والی دلہن کے بارے میں کیے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’ میری شادی اس لڑکی سے ہوگی جو سب سے پہلے میری بہنوں کا دل جیتے، مجھے اس حوالے سے بہنوں کو اعتماد میں لینا ہوگا -انھوں نے اپنی ہونے والی دلہن کو ڈراتے ہوئے یہ بھی کہ دیا تھا کہ میری بہنوں کا دل جیتنا کسی بھی لڑکی کے لیے کافی مشکل کام ہوگا ۔