شادی کا جھانسہ دے کر 100 لوگوں کو لوٹنے والی دلہن بنی ڈائن گرفتار

خوشاب میں ایک گروہ کو پولیس نے گرفتار کیا تو معلوم ہوا کہ یہ گروہ سادہ لوح لوگوں کو شادی کا سہانا خواب دکھا کر پیسے بٹورتا اور غائب ہوجاتا تھا اس کے لیے انھوں نے ایک خاتون کا استعمال کیا جو دلہن بن کر گھر میں جاتی اور مال پیسے جیولیری لے کر غائب ہوجاتی تھی مگر آج اس کاڈراپ سین ہوگیا اور پولیس نے دلہن بنی اس عورت کو شادی کی سیج سے اٹھا کر حوالات میں بند کردیا – خوشاب میں شادی کا جھانسہ دے کر لوٹنے والی ملزمہ کو گروہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان سے مالِ مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمہ اب تک 100 سے زائد افراد کو لوٹ چکی ہے۔پولیس کا کہناہے کہ خوشاب کے علاقے قائد آباد سے شادی کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے والی ملزمہ کو دلہن کے روپ میں گرفتار کر لیا ہے۔ملزمہ نسرین عرف مادھوری پچھلے 8 سال سے شادی کا جھانسہ دے کر 100 سے زائد افراد کو لوٹ چکی ہے۔ملزمہ کو اس کے گروہ سمیت گرفتار کر کے لوٹے ہوئے 3 لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔مزید تفتیش کے بعد معلوم ہوگا کہ اس نے کتنے لوگوں کی زندگی برباد کی اور کتنے نوجوان دلہوں کے ارمانوں پر پانی پھیرا –

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی