شاداب خان کی فاسٹ باؤلر وسیم جونئیر کی بیٹنگ کے حوالے سے پیش گوئی

وسیم جونیئر جس کے زبردست گھومتے تیز رفتار یارکرز کی دھوم پوری دنیا میں مچی ہوئی ہے اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ آئندہ کچھ عرصے تک آسٹریلین فاسٹ بالر مچل سٹارک کی طرز کے باؤلر بننے جارہے ہیں مگر اب شاداب خان نے ان کے حوالے سے ایک اور پیش گوئی بھی کردی ہے اگر ان کی یہ پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی تو پاکستان کو وسیم جونیئر کی شکل میں ایک اور آل راؤنڈر وسیم اکرم مل جائے گا

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا ماننا ہے کہ ابھرتے ہوئے تیز گیند باز محمد وسیم جونیئر آنے والے دنوں میں بہترین ہارڈ ہٹرز میں سے ایک بن کر ابھریں گے۔

شاداب کے مطابق پاکستانی شائقین نے 20 سالہ کھلاڑی کی پوری صلاحیت نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ٹیم میں ایک ابھرتے ہوئے کھلاڑی کے طور پر بھی شامل کیا گیا تھا اور میں سمجھ سکتا ہوں کہ اسے کیسا محسوس کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے کہ وسیم جونیئر نے کس طرح تیزی سے خود کو نکھارا ہے اور ترقی کی ہے۔ اسے بلے سے زیادہ مواقع نہیں ملے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہر کوئی اسے دیکھے گا کہ وہ کتنا ہارڈ ہٹنگ بیٹسمین ہے


گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کرنے والے اس تیز گیند باز نے کشمیر پریمیئر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کے دوران بلے سے اپنی صلاحیتوں کی جھلک دکھائی۔اس نے پاکستان کے لیے صرف 10 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں، جہاں وہ 15 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔ دائیں ہاتھ کا تیز رفتار اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ کا حصہ ہے، جو 30 جنوری کو پشاور زلمی کے خلاف پاکستان سپر لیگ سیزن 7میں میدان میں اترے گی ۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی