مرد خواہ کتنا بڑا آدمی بن جائے خواتین اور جزبات ہمیشہ اس کی کمزوری رہے ہیں -کچھ ایسی ہی حماقت دنیا کے سب سے امیر اور مشہور فٹ بالر رونالڈو نے کرڈالی اور خود پر 2 میچوں کی پابندی لگوا بیٹھے -پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر سعودی لیگ میں النصر اور الشباب کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران شائقین کو فحش اشارے کرڈالے جو کیمروں میں ریکارڈ ہوگئے اور یوں ان پر پر2میچوں کی پابندی عائد کر دی گئی۔
“سماء” نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ پرتگالی فٹبالر پر سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کی جانب سے 2 میچوں کی پابندی عائد کی گئی ہے۔الشباب کے خلاف النصر کے میچ کے دوران رونالڈو نے پنالٹی پر گول کر کے النصر کو جیتنے میں مدد کی تھی تاہم میچ ختم ہونے کے بعد رونالڈو کی ویڈیوز وائرل ہوئیں جس میں انہیں ہجوم کی طرف فحش اشارے کرتے دیکھا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق رونالڈو پر 2 میچوں کی معطلی کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔سٹار فٹبالر اب الحزم کے خلاف جمعرات کو ہونے والے لیگ میچ سے محروم ہو جائیں گے اور اے ایف سی چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں بھی غیر حاضر رہ سکتے ہیں۔جس کی وجہ سے ان کی ٹیم میچ ہار کر ٹورنامنٹ سے آوٹ بھی ہوسکتی ہے –
شائقین کوفحش اشارے کرنے پر رونالڈو پر 2 میچوں کی پابندی
21
previous post