سی ڈی اے کا قابل طلبہ کو ماہانہ 40 ہزار روپے دینے کا اعلان

پاکستان کے محنتی اور قابل طلبہ و طالبات کے لیے حکومت کی جانب سے خوشخبری آئی ہے کہ اب انہیں ماہانہ 40 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا -سی ڈی اے کا قابل طلبہ کو ماہانہ 40 ہزار روپے دینے کا اعلان
رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے کی طرف سے اس انٹرن شپ پروگرام کا آغاز جون 2024ء سے کیا جارہا ہے، جس کے ذریعے طالب علموں کو سی ڈی اے کے مختلف محکموں میں کام کرنے کا تجربہ حاصل ہو گا۔ اس پروگرام میں شامل ہونے کے لیے اہلیت کا معیار حکومت سے منظور شدہ ادارے سے بیچلرز ڈگری (چار سال)ہونی لازمی ہے اور طالب علم کو یہ ڈگری لیے تین سال سے زیادہ عرصہ نہ گزرا ہو۔انٹرن شپ حاصل کرنے کے خواہش مند نئے گریجوایٹس سی ڈی اے کی ویب سائٹ کے ذریعے اپلائی کر سکتے ہیں۔ امیدوار معلومات کے حصول کے لیے فون نمبر 051-9252959پر رابطہ کر سکتے ہیں۔یہ فیصلہ اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ وہ قابل طلبہ جو بیرون ملک جاکر اپنی خدمات پیش کرنے کو بےقرار تھے وہ اب اپنے وطن میں رہ کر کام کرنے کو ترجیح دیں گے –

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد کے بچوں پر سکول میں بستے لانے پر پابندی

بشکیک سے 55 طالبات اور 150 طلبہ کراچی پہنچ گئے