سی پی ایل : عماد وسیم کی شاندار آل راؤنڈ پر فارمنس نے جمیکا تلاواز کو فائنل میں پہنچا دیا

ٹی ٹونٹی کی دنیامیں ایک عرصہ تک ٹاپ 10 میں رہنے والے عماد وسیم کے ساتھ مسلسل ناانصافی کی جارہی ہے اور ان کو بابر الیون میں جگہ نہ ملنے کے بعد انھوں نے پریمئیر لیگ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ان کی بہترین آل راؤنڈ پرفارمنس کی بدولت ان کی ٹیم جمیکا تلاواز کو فائنل میں پہنچا دیا ہے
پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم نے بہترین کارکردگی سے جمیکا تلاواز کو کیریبیئن پریمیئر لیگ کے فائنل میں پہنچا دیا۔

 

کوالیفائر 2 میں گیانا ایمازون واریئر کے ساتھ کھیلے گئے میچ میں پاکستانی آل راؤنڈر عماس وسیم نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا، انہوں نے میچ میں 15 گیندوں پر 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے ۔
اسی طرح باؤلنگ میں بھی عماد وسیم نے 2 وکٹیں بھی لیں جبکہ محمد عامر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

 

عماد وسیم کی جاندار بیٹنگ کی بدولت جمیکا تلاواز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 226 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں گیانا ایمازون واریئر 8 وکٹوں پر 189 رنز بنا سکی اس طرح جمیکا تلاواز فائنل میں پہنچ گئی ۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی