بی ایل اے سے تعلق رکھنے والا ’دہشت گرد‘ گرفتار.
ساہیوال: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بدھ کے روز ساہیوال میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے ایک ‘دہشت گرد’ کو گرفتار کرلیا.
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ساہیوال، پنجاب میں گرفتار کیا۔سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ خرم علی نامی دہشت گرد سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ بی ایل اے سے وابستہ ملزم شہر میں دہشت گردی کی کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا لیکن سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔
خرم علی کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے ساہیوال میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اس سے قبل 26 نومبر کو سی ٹی ڈی پنجاب کے ترجمان نے کہا تھا کہ صوبے بھر میں 25 آئی بی اوز کیے گئے جس کے دوران 21,100 کے قریب افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 9 کو گرفتار کیا گیا۔
حکام نے سات ہفتے طویل آئی بی اوز کے دوران گرفتار ملزمان سے دو آئی ای ڈیز، بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد، 13 ڈیٹونیٹرز، ایک حفاظتی فیوز، ہتھیار، گولیاں اور نقدی بھی برآمد کی۔
سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی
16
previous post