سول سروسز 2023 کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں 210 امیدوارں کو اپوائنٹمنٹ دینے کی سفارش کی گئی ہے، تاہم اسی اپوائنٹمنٹ میں ایک جوڑا بھی ہے، جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے اس جوڑے کو شادی راس آگئی اور دونوں سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے بڑے آفیسر بن گئے ۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کی جانب سے نتائج کے مطابق ، 2023 میں 13 ہزار 800 امیدواروں کی جانب سے درخواستیں جمع کرائی گئی تھیں، جس میں سے 408 امیدوار ہی پہلے مرحلے میں کامیاب ہوئے۔ جن میں 126 مرد اور 84 خواتین شامل تھیں۔انہی کامیاب امدواروں کی فہرست میں یہ اکلوتا جوڑا بھی شامل ہے ، ۔ایکس پر امیدوار حزیفہ اورنگزیب کی جانب سے پوسٹ میں کہنا تھا کہ الحمداللہ ہم دونوں نے ایک ساتھ خواب دیکھا تھا اور ایک ساتھ ہی کامیاب ہوئے۔ ہم دونوں، میں اور میری اہلیہ نے سی ایس ایس 2023 کلئیر کر لیا ہے-ان میں سے حزیفہ پولیس ڈیپارٹمنٹ جبکہ ان کی لائف پاڑٹنر ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو جوائن کریں گی –
ڈاکٹر حزیفہ اورنگزیب نے لکھا کہ میری بیوی کی پوسٹنگ محکمہ ریونیو سروسز میں جبکہ میری پوسٹنگ پولیس سروس آف پاکستان میں ہوگئی ہے، وہ 2021ءمیں گولڈل میڈل بھی حاصل کر چکے ہیں۔ حزیفہ اورنگزیب کے حوالے سے دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ وہ سماجیات، سیاست، تاریخ کے علاوہ ٹیچنگ کے شعبے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔حزیفہ اورنگزیب کی بیوی ڈاکٹر حاجرہ نیاز کی طرف سے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنی کامیابی کی خبر شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے ساتھ شوہر کی تصویر بھی شیئر کی اور لکھا کہ: میں ایم بی بی ایس کے سیکنڈ ایئر میں تھی جب حزیفہ نے میرے گھر اپنا رشتہ بھیجا تھا تو میں نے انہیں بتایا کہ میرے لیے میرا کیریئر بہت اہم ہے اور آج اللہ کا فضل ہے کہ ہم دونوں کو اپنی منزل مل گئی ہے –