سیہون شریف میں 97 افراد کو سانپوں نے ڈس لیا

سیلاب زدگان کی مصیبتیں ہیں کہ کم ہو نے کا نام ہی نہیں لے رہیں بلکہ ان میں روز بروز اضافہ ہتا جارہا ہے اب سیہون سے خبر آئی ہے کہ سیلاب کے پانی کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں سانپ بھی خشکی کی تلاش میں خیموں کی طرف آگئے ہیں -جہاں ان سانپوں نے مختلف دیہاتوں میں 97 افراد کو ڈس لیا، اگرچہ ان تمام افراد کو سانپ سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کردی گئی ہے لیکن مزید واقعات کا اندیشہ اسی طرح موجود ہے جو وہاں پر خیمہ زن لوگوں کے لیے مزید خوف وہراس کا سبب بن رہا ہے .

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیہون کے مختلف دیہاتوں میں سانپ کےکاٹنےسے 97 افراد زخمی ہوگئے۔ڈائریکٹرسیدعبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے سانپ کے ڈانے کے واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ز خمی 97 افراد کو ویکسین فراہم کردی گئی ہے.

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی