کمشنر حیدرآباد ندیم الرحمان میمن نے حضرت لعل شہباز قلندر کے 770 ویں عرس مبارک کی تقریبات کے دوران میں 18سے 22 شعبان 1443 ھ بمطابق 22 مارچ سے 26مارچ 2022 تک دفعہ 144 نافذ کر کے آتشی ہتھیار ، لاٹھیاں، آتشی مواد ، کریکرز ، سیاسی نعرے اور پوسٹرز پر پابندی عائید کر دی ہے
حضرت لعل شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ کا 770 واں سالانہ عرس مبارک 22 مارچ سے 24 مارچ 2022 تک سہون میں شروع ہو رہا ہے. اس سلسلے میں آنے والے تمام زائرین کو تہہ دل سے خوش آمدید کہا جاتا ہے. pic.twitter.com/8balRHLSE1
اس کے علاوہ 15 شعبان سے 25 شعبان تک سیہون میں ارڑ واہ / دانستر واہ اور سیم نالوں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے انتظامیہ کا خیال ہے کہ کرونا میں بہتری آنے اور پابندیاں نرم ہونے کے سبب اس بار 25 لاکھ زائرین کی شرکت کا امکان ہے قلندر لعل شہباز کے عرس پر نہ صرف پاکستان کے چاروں صوبوں بلکہ بھارت، ایران، آذربائیجان، یورپ ، عرب ممالک اور امریکا سمیت دنیا بھر سے عقید ت مند شرکت کے لیے آتے ہیں۔