سیکیوریٹی فورسز کا زیارت میں فوجی آپریشن ؛ 5 وطن دشمن واصل جہنم

پاک فوج کی جانب سے لیفٹیننٹ کرنل لئیق مرزا کی شہادت کے بعد بلوچستان کے علاقے میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کو گن شپ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا

سیکیورٹی فورسز نے زیارت کےعلاقےمیں آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں  5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے لیفٹیننٹ کرنل لئیق مرزا بیگ اور اُن کے عزیز عمر جاوید کو زیارت کے علاقے ورچوم سے اُس وقت اغوا ءکیا جب وہ قائد اعظم ریزیڈنسی سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ واپس کوئٹہ آرہے تھے۔ لیفٹیننٹ کرنل کے اغواء کی خبر موصول ہوتے ہی آرمی اور سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر دہشت گردوں کی گاڑیوں کا پیچھا کیا اور انہیں عبرت کا نشان بنا دیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  خوست کےقریب پہاڑوں پردہشتگردوں کےٹھکانےکی نشاندہی ہوئی، دہشتگردوں نےسیکیوریٹی فورسزکودیکھتےہی فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ حوالدار خان محمد نے جام شہادت نوش کیا ۔

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب